ایک دوکان دار نے بڑی سی دکان بنائی سیلز مین اور سیلز منیجر اور دیگر عملہ رکھا تاکہ دکان ترقی کرے اور اچھا کاروبار هو اور لوگوں کو بھی اچھی سہولت ملے۔ آپکا کیا خیال ھے کہ وہ دکان دار اپنے ملازمین کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکائے گا؟ تاکہ اُس کی دکان کا ماحول خراب هو اور ان کی آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے کاروبار بھی تباہ هو جائے؟ یا پھر وہ سب کو مل کر کام کا سبق دے گا تاکہ کاروبار ترقی کرے؟مثال کے طور پر اسی طرح الله نے بھی ایک دکان بنائی، اپنی دکان کو چلانے کے لئے انبياء (علیه السلام) کو سیلز منیجر رکھا۔ علماء کو سیلز مین رکھا تاکہ اُس کی دکان کا کاروبار ترقی کرے۔ لیکن آپ سب نے ملکر اللہ کی دکان کی حالت کیا بنادی ھے؟ کیا اللہ خدا یہ چاهتا ھے کہ اُسکا دین ساری انسانیت کو تباه برباد کر دے؟ یا پھر یہ علماء ھیں جنہوں نے دولت طاقت اور حکمرانوں کی چاھت محبت میں یہ سب کچھ کیا ھے؟ ويد،توریت، زبور، انجیل، قرآن اور دیگر اللہ کو ماننے والو آو اُس ایک رب کی عبادت کریں جس نے ھمیں یہ اصل تعلیمات دیں کہ الله ایک ھے ۔ جس کو کسی نے پیدا نہیں کیا ۔اور نہ هی کوئی اُس کو مار سکتا ھے۔ اللہ نے هی سب کچھ دنیا چاند سورج ستارے وغیره بنائے۔ انسان جانور جن فرشتے شیطان بنائے۔ اللہ کا دین تو ایک هی ھے مگر تم سب نےٹکڑے ٹکڑے کر کے اپنے اپنے نام رکھ لئے ۔رب تو سب کا ایک هی ھے ۔ پھر یہ سب جھگڑے کیوں؟ جب خدا ایک هی ھے سب کا تو پھر خدا نے سب پیغمبروں (علیه السلام) کو ایک هی طرح کا درس دیا انسانیت کو چلانے کے لئے۔مگر تم سب کے مذهب والوں نے خدا کی باتوں کو بدل بدل کر اپنا اپنا مطلب پورا کیا ۔ اور نتیجہ میں پوری دنیا کی زندگی کو عذاب بنا دیا۔ یعنی مذهب کی باتیں کرنے والے هی خدا کے بدترین دشمن بن گئے۔ تم لوگ تو فرعون بن گئے ھو۔ جو چاھتے ھو کرتے پھرتے ھو خدا کا نام استعمال کرکے۔ اگر میں جھوٹا ھوں تو مجھے بتاؤ کہ خدا نے کہاں اجازت دی کہ معصوموں کا قتل کرو ؟ نہ تو خدا نے اور نه هی کسی پیغمبر (علیہ السلام) نے اس طرح کا جہاد بتایا۔آپ لوگ اللہ خدا کا نام لیتے هو اور کتابیں اللہ سے منسوب کرتےھو ۔ لیکن آپ لوگوں نے اللہ کے اصل الفاظ غائب کر دیئے اور خود اپنی اپنی باتیں لکھ کر ان کتابوں کو اللہ کی کتاب بتا دیا۔ یعنی خود هی اللہ خدا بن بیٹھے۔ اور عوام آپ کی تحریروں کو خدا کا کلام سمجھ کر ان پر عمل کرتی ھے۔ مثال : آپکے پیغمبر ( علیہ السلام ) کس زبان میں تبلیغ کرتے تھے؟ اُن کی اصل کتاب کدھر ھے؟همیں پیار ھے تمام پیغمبروں علیہ السلام سے اور اُن کی اصل کتابوں سے۔ لیکن جو تراجم اور عالموں کی خود کی لکھی ھوئی کتابیں ھیں جو ھمیں لڑوا رھی ھیں وہ غلط ھیں۔اصل خدا تو سب کا ایک هی ھے ۔ اُس نے تمام پیغمبروں (علیہ السلام) کو ایک هی طرح کا سبق دیا۔ آو هم سب مل کراُسی ایک خدا کی عبادت کریں اور معصوم انسانیت کو بچائیں۔نہیں تو تم سب ٹوپی ڈرامہ اور اداکاری کر کے لوگوں کو لوٹ رھے ھو اور خود مزے کر رھے ھو معصوموں کو لڑوا کر اللہ کا نام استعمال کرکے۔
لنک یو ٹیوب چینل کا:
www.youtube.com/@munawar-hussain-1976
No comments:
Post a Comment